پاک آسٹریلیا تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا کل سے لاہور میں آغاز

لاہور : پاک آسٹریلیا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے لاہور میں شروع ہو گا، صبح 10 بجے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن شروع ہوگا۔سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔

2009 کے بعد قذافی سٹیڈیم ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے تیار ہے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ آئی سی سی اکیڈمی کے چیف کیوریٹر کی زیر نگرانی پچ بھی تیار کر لی گئی، اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

کراچی میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دینے والی ٹیم پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جیت پر نظریں جما لی ہیں، دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی فیصلہ کن مقابلے میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے کی ٹھان لی ہے۔

سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے تھے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی پہلی اور پاکستان کی دوسری پوزیشن ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.