تربت مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی۔
پولیس کے مطابق تربت میں گوادر اسٹاپ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ارشاد ولد گل محمد کو قتل کردیا جس کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک مقامی راہگیر زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔
ہسپتال زرائع کے مطابق اس کے کندھے پر ایک گولی لگی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔