وزیراعلیٰ معائنہ کمیٹی کے ممبر محمد اسلم ترین کی جانب سے نصیر آباد ڈویژن میں کلسٹر بجٹ کی چھان بین کا سلسلہ جاری

کچھی20 جولائی: وزیراعلیٰ معائنہ کمیٹی کے ممبر محمد اسلم ترین کی جانب سے نصیر آباد ڈویژن میں کلسٹر بجٹ کی چھان بین کا سلسلہ جاری گزشتہ روز انہوں نے ضلع کچھی کے علاقوں ڈھاڈر.کولپور.مچھ شوران بالا ناڑی اور بھاگ میں کلسٹر کے بجٹ میں خریدے گئے سامان کا جائزہ لیا

 

ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد/فوکل پرسن عبدالحمید ابڑو اور ڈی ای او کچھی بیگ محمد رئیسانی تھے انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مچھ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مچھ کا دورہ کیا. دورے کا مقصد سکولوں کا فزیکل آڈٹ اور معائنہ کرنا تھا

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

دورے کا مقصد سکولوں کی مجموعی کارکردگی، کلسٹر بجٹ کے استعمال، RTSM کی نگرانی، تعلیم میں کمیونٹی کے کردار کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے کولپور میں گرلز اسکول میں تعلیمی معیار کا جائزہ بھی لیا بچوں سے تعلیمی امور کے متعلق سوالات پوچھے اساتذہ کو ہدایات دیں کہ بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں اور علم کے زیور سے انہیں آراستہ کریں ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بہتر اقدامات کے تحت کام کرنا ہوگا اس سے قبل انہوں نے ضلع کچھی کے تمام کلسٹر ہیڈز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی اجلاس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کولپور میں ڈسٹرکٹ کچھی کے کلسٹر ہیڈز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے دوران کلسٹر ہیڈز کو آڈٹ اور انسپکشن کے اجزا پر بریفنگ دی گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی معائنہ کمیٹی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرکار کی جانب سے جو بجٹ دیا گیا ہے اسے صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے تاکہ بچوں کو تعلیمی حصول میں مشکلات درپیش نہ ائیں اور اساتذہ بھی ملک کے معماروں کو صحیح معنوں میں علم سے روشناس کریں کلسٹر بجٹ کی چھان بین کرنا انتہائی ضروری عمل ہے انشاءاللہ نصیرآباد ڈویژن کے دورے کے بعد تمام جامع رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین سی ایم آئی ٹی کو پیش کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.