ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا دورہ نصیرآباد

کچھی 20 جولائی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا دورہ نصیرآباد۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے ضلع کچھی کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے ہمراہ ضلعی افسران کے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر جائزہ اجلاس منعقد ہوا

 

اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے نے شرکت کی اور مون سون بارشوں اور اپنے محکموں کی جانب سے کیے گئے پیشگی اقدامات کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی جبکہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے ضلع بھر میں مون سون کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی بعد ازاں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ کے ہمراہ حاجی شہر ،مٹھڑی اور ناڑی ریور کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ ان مقامات کا بھی دورہ کیا جہاں سے سیلابی ریلا گزر رہا تھا اور اس ایریا میں بھی گئے جہاں پر گزشتہ سیلاب کے دوران شگاف لگے تھے ان کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ بھی کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں حفاظتی اقدامات میں مزید بہتری لائی جائے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

تاکہ بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کو مزید کنٹرول کیا جا سکے مون سون بارشوں سے قبل ہی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کر کے بہتر سے بہتر اقدامات کو یقینی بنائیں اور اسی دوران ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی کاوشوں کو سراہا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے سلسلے میں جو بندات بنائے گئے ہیں

 

علاقے کے زمینداروں و کسانوں کو چاہیے کہ وہ بندات کو اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے شگاف ہرگز نہ لگائیں جو بعد ازاں یہی شگاف زیادہ بارشوں کے باعث نہ صرف لوگوں کےلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کے مسائل میں اضافہ کے باعث بنتے ہیں اس لئے شگاف لگانے سے گریز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.