علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ20 جولائی:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کو ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، دکی، زیارت، لسبیلہ اور حب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، آواران، صحبت پور، جعفرآباد، جھل مگسی اور مستونگ میں جزوی طور پر ابر آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔اتوار کو صوبے

کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔چاغی، پنجگور، واشک اور کیچ میں درجہ حرارت انتہائی گرم رہے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ، حب اور گردونواح میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں (44 °C) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت اور نوکنڈی میں (43°C)، لسبیلہ میں (41°C)، پنجگور میں (40°C)، کوئٹہ، پسنی اور گوادر میں (37°C) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اسی طرح بارکھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.