عالمی یوم آبادی کی مناسبت ریجنل ٹریننگ سینٹر کوٸٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ 20 جولائی 2024:- عالمی یوم آبادی کی مناسبت ریجنل ٹریننگ سینٹر کوٸٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان اور اعزازی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ بہبود آبادی ہادیہ نواز بھی تھی تقریب میں پرنسپل ریجنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ ڈاکٹر کوکب ، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر پاپولیشن حبیبہ ، صوباٸی کوارڈنیٹر یو این ایف پی اے ڈاکٹر سرمد سعید خان ، ڈاٸریکٹر ایڈمن جمعہ خان ، ڈاٸریکٹر پی ایم ٹی سی نعیم کاسی ، پرنسپل ایلیمنٹری کالج ڈاکٹر حلیمہ عیوض علی ، ڈویژنل ڈاٸریکٹر کوٸٹہ عبدالستار شاہوانی ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیٸر آفیسر کوٸٹہ ایوب کاکڑ ، آر ایچ سینٹرز ڈاکٹرز ، واٸس پرنسپل ڈاکٹر طاہرہ جعفر اور صوباٸی کوارڈنیٹر رز کنسلٹنگ ڈاکٹر نسیم اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیر ڈپارٹمنٹ عبداللہ خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے مطابق اتنے ہی وسائل کی فراہمی ہر ملک کیلئے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اس وقت بلوچستان کو درپیش بڑھتی ہوٸی آبادی کے چیلنجز ، خاندانی منصوبہ بندی ، بچوں کی پیداٸش میں وقفہ بڑھانے اور بڑھتی ہوٸی آبادی کے باعث صحت کے سہولیات کے فقدان سے متعلق جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہیں ۔

 

خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے وسائل اور آبادی میں توازن لازم و ملزوم ہے اور اپنے وسائل کے مطابق بچے پیدا کئے جائیں تاکہ ماں اور بچے دونوں کی صحت اچھی رہے اور خاندان یا کنبہ خوشحالی کے ساتھ پروان چڑھ سکے۔اس امر میں کوئی دو آراء نہیں کہ وسائل کے مطابق کنبے کی تشکیل متوازن خاندان کی مضبوط بنیاد ہے اورصحت مند معاشرے کے لئے متوازن خاندان انتہائی ضروری ہے اور یہی خوشحال بلوچستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے بھی ناگزیر ہے۔ متوازن معاشرے کی تشکیل میں ماں کاکردار کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ہمیں بحیثیت قوم وطن عزیز کے روشن کل کیلئے متوازن خاندان کی تشکیل کا عہد کرنا ہوگا اور عوام خصوصاً خواتین میں متوازن خاندان کی افادیت اوراہمیت کے بارے میں شعور مزید موثر انداز میں اجاگر کرنا ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

تقریب کے شرکاء سے پارلیمانی سیکرٹری براے محکمہ بہبود آبادی ہادیہ نواز کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان حکومت محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ذریعے صوبہ بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کی قابل بھروسہ اورمفت سہولیات فراہم کررہی ہے اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق خدمات کا دا ئرہ کار بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں تاکہ متوازن خاندان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔تقریب میں آبادی کے حوالے سے مختلف تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے گٸے اور آگاہی واک کی گٸی اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتزہ اور طا لبات کو شیلڈ سےنوازا کیاگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.