کوہلو ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری فاضل چیل اور میوند میں منعقد کئے گئیں

کوہلو 20 جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری فاضل چیل اور میوند میں منعقد کئے گئیں ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر عقیل بلوچ سمیت ضلعی آفیسروں نے شرکت کی ہے کھلی کچہری میں ماوند ،سفید ، مخماڑ ، باریلی ،تھدڑی سمیت دور دراز کے علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے

 

مقامی لوگوں نے تعلیم ،صحت ، ذرائع آمدورفت ،امن و امان سمیت دیگر بنیادی مسائل بیان کئے ڈپٹی کمشنر نے مسائل سن کر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے جبکہ بعض مسائل کے حل کےلئے موقع پر فوری احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اس کی ایک کڑی آج کی کھلی کچہریاں ہیں یہاں نہ صرف عوام کے مسائل کو سنا جارہا ہے بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات بھی کریں گے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ جائیں گے کوہلو کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی بحالی ، امن و امان ،تعلیم، صحت،پینے کا صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات ناگزیر ہیں اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.