ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں ضلع گوادر میں ایک شاندار سمر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے
گوادر 20 جولائی :ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں ضلع گوادر میں ایک شاندار سمر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس میگا ایونٹ کا آغاز 21 جولائی سے ہوگا اور یہ 6 اگست تک جاری رہے گا۔اس تقریب کی تیاری اور انتظامات کے حوالے سے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تابش علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری اور دیگر سرکاری افسروں کے علاوہ سماجی شخصیات کے علاوہ دوسرے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنی قیمتی تجاویز اور خیالات کا اظہار کیا تاکہ اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنایا جا سکے۔
اسپورٹس گالا
میگا ایونٹ کے پہلے حصے میں اسپورٹس گالا کا انعقاد فٹسال گراؤنڈ میں ہوگا۔ اس میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ریس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ ان کی جسمانی صحت اور فٹنس کو بھی فروغ دے گا ۔ اس میں کلچرل اسٹال، انٹیک اسٹال، کھانوں کا اسٹال، بک اسٹال، شاعری، ثقافتی اور کلاسیکل میوزیکل شوز، آرٹس ایگزیبیشن اور مقابلے، اسکیچ میکنگ، کیلیگرافی، دستکاری کے اسٹال، بلوچی چاپ، بلوچی ادب پر تبصرے اور بحث مباحثے، ڈیبیٹ اور فرائیڈ پرفارمنس ایوارڈ شامل ہوں گے۔
یہ میلہ بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے اور لوگوں کو اپنی ثقافتی ورثے سے جوڑنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا ۔ وہ حضرات جو اس میگا ایونٹ میں اپنا اسٹال لگانے کے خواہشمند ہیں، وہ 20 اور 21 جولائی کو ڈپٹی کمشنر گوادر دفتر میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں: