مون سون بارشوں کے پانی کو شہر سے بروقت نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد

جعفرآباد20جولائی:ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے پانی کو شہر سے بروقت نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

 

میونسپل کارپوریشن عملہ شہر میں ہونے والی بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے لوگ مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار(جھٹ پٹ) شہر میں ہونے والی بارش کے پانی کو نکالنے کے حوالے سے آفیسران کو احکامات دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ضلع جعفر آباد میں ہونے والی بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللّٰہ یار کا عملہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہوں سے بارش کا پانی مشینری کے ذریعے نکاسی کرنے میں مصروف رہا جبکہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللّٰہ یار کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں موجود نالوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے

 

ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ہدایت دیں کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بروقت بارشوں کے پانی کے اخراج کے بعد عوام کو ریلیف مل سکے اور ان کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کرے تاکہ کھٹن حالات میں عوام کو مشکلات سے نبردآزما نہ ہونا پڑے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.