حکومتی وژن کے مطابق صوبے میں فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے  فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ20جولائی:حکومتی وژن کے مطابق صوبے میں فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے  فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر افرادی قوت تربیت ارشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

  اُنہوں نے  کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرکے صوبے سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز تکمیل کے مراحل میں ہیں جلد ہی رولز فائنل ہونے کے بعد سالہا سال سے ترقیوں کے منتظر اہلکاروں کی داد رسی ہو سکے گی

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انہوں نے کہا کہ مسنٹریل اسٹاف کی سینارٹی لسٹوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے   ٹیکنیکل اور منسٹریل اسٹاف محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جن کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی  غفلت و کوتاہی برتی نہیں جائیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.