کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ، زمبابوے پاکستان دورہ کیلئے رضامند

زمبابوے نے قبل از وقت دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کر دی، دونوں ممالک کے درمیان نومبر میں شیڈول کرکٹ سیریز کا انعقاد اکتوبر کے ماہ میں ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

“بلوچستان 24 ویب ڈیسک

لاہور : زمبابوے نے قبل از وقت دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کر دی، دونوں ممالک کے درمیان نومبر میں شیڈول کرکٹ سیریز کا انعقاد اکتوبر کے ماہ میں ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ پاکستان میں قبل از وقت سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے اجازت طلب کی ہے کہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس اکتوبر کی ونڈو خالی ہے۔ پی سی بی اکتوبر میں زمبابوے کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے۔

دونوں ملکوں کی کرکٹ سیریز نومبر میں شیڈول ہے، جسے اکتوبر میں کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پی سی بی نومبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.