وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان بھر میں ہونے والے دہشت گردی اور دیگر جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ 20اگست ۔ وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان بھر میں ہونے والے دہشت گردی اور دیگر جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اس حوالے سے وزیر داخلہ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان سے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کو کہا گیا ہے جس میں انہوں نے 10اگست سے 15اگست تک ہونے والے دہشت گردی سمیت قتل اور دیگرسنگین کرائم کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے وزیر داخلہ نے مراسلہ میں کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے مدمیں حکومت بلوچستان اربوں روپے کے فنڈز دے رہی ہے

جبکہ سیف سٹی کمیروں کی مدد سے ابتک کتنے تخریب کاراورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تفصیلات کے ساتھ مقام،ٹائم اور تاریخ بھی پیش کی جائے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.