خضدار کے طالب علموں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کو ہے 

 ویب ڈیسک

خضدار کے طالب علموں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کو ہے خضدار میں زیرتعمیر ڈیجیٹیل لائبریری تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی، کتب بینی کے شوقین افراد، طلباء و طالبات کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کو ہے،

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

بلوچستان کے سابق چیف سیکریٹری اور موجودہ چیف سیکریٹری اور کمشنر زسمیت اعلیٰ آفیسران کی جانب سے ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ،

منصوبے کو اطمینا ن بخش قرار دیدیا گیاہے،منصوبے کے تخلیق کار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ہیں تفصیلات کے مطابق خضدارقومی شاہراہ کے قریب چاکرخ روڈ پر5کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ڈیجیٹل لائبریری تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے،

 

خضدارمیں پہلی بار ایک لائبریری بن رہی ہے جوکہ جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے جس میں مین سرور، روٹر، نیٹ ورکنگ، ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپس کی سہولت فراہم کی جائیگی،مطالعہ کے شوقین آن لائن کتب بینی کی سہولت، طلباء و طالبات اعلیٰ سطح کے امتحانات کی تیاری کرسکیں گے ڈیجیٹل لائبریری میں پرنٹ کتب بھی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی،یہاں علمی، تاریخی، اور معلوماتی کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہوگا،لائبریری میں طلباء اور طالبات کے لئے الگ الگ نشستیں ہونگی،

یہ لائبریری پورے ڈویژن کے طلباء و طالبات اور عام کتب بینی کے شوقین افراد کے لئے کار آمد ہوگا، اور وہ یہاں سے علمی و مطالعاتی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

 

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے دورِ حکومت میں ضلع خضدار کو ایک ارب روپے کا پیکج دیا تھا جن میں بہت سارے منصوبے تشکیل دیئے گئے تھے اور اسی رقم سے پانچ کروڑ روپے ڈیجیٹیل لائبریری کے لئے بھی مختص کیا گیا تھا، ڈیجیٹل لائبریری منصوبے پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔

 

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ لائبریری کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایاجارہاہے جو بہت جلدعام افراد کے لئے کھول دی جائیگی اور یہاں کتب بینی کے شوقین عام افراد، زیر تعلیم طلباء و طالبات علمی مطالعہ سے سیراب ہوسکیں گے، لائبریری میں انٹرنیٹ، ایل سی ڈی، نیٹ سسٹم کی سہولت بھی ہوگی اور طلباء و طالبات آئن لائن مطالعہ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے

رواں سال سابق چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیروڑائچ، اور موجودہ چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر سمیت کمشنرز اور دیگر آفیسرز ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کرچکے ہیں اور اس کی اہمیت کو بے حدلازمی ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کو دورے جدید کا تقاضا قرار دیدیا ہے۔

 

سابق وزیرعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے لائبریری کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج یہ لائبریری پائیہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے، اور یہ ہمارے مستقبل کے لئے کارِ خیر اور ہماری نئی نسل کے لئے ان کی درسگاہوں کے بعد دوسرا علمی باب ثابت ہوگا، یہ ہماری منزل اور ہمارا وژن تھا کہ ہم بلوچستان کو پڑھا لکھا بنائیں، اپنی نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ان کے لئے مواقع اور سہولیات پید ا کردیں،

 

میں نے اپنی حکومت کے دوران تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو ایک ایک ارب روپے کا پیکج دیا تاکہ جو بنیادی ضرورتیں ہیں ان کو پوری کی جائے، جدید دورکے تقاضوں کے مطابق خضدار میں ڈیجیٹل لائبریر ی کا قیام میرے لئے باعث فخر ہے، میری کوشش تھی کہ میں ا س سے زیادہ پیکجز سہولیات اپنے صوبے کو دوں تاہم جو ہم سے ہوسکا وہ ہم کردکھائے یقینا خضدار کا لائبریری ایک تاریخ بنے گی، علمی استعداد کار میں اضافہ اور مطالعہ کا مرکز بنے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.