مانیٹرنگ ڈیسک
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں ایک گلی میں گر کر تباہ ہوگیا پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو انجنوں والا سیسنا طیارہ سینٹ پیٹرز برگ کی ایک گلی میں گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے مسافروں اور اس کی زد میں آنے والے راہگیروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دو کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی ۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کے مطابق 1978 ماڈل کے سیسنا 402 بی طیارے نے میامی سے اڑان بھری تھی اور یہ ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت ٹیل ہیسی کی طرف جا رہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر راستے میں ہی تباہ ہوگیا۔