عوام کے لیے خوشخبری: کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کی منظوری مل گئی

0

بلوچستان 24 ویب ڈیسک

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی توسیع کا منصوبہ منظور کر لیا ہے اور کوئٹہ کراچی اور چمن شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا کام جلد شروع کریں گے،

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,723

موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے موثر حل کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔صوبے کی شاہراہوں پر 14 ایمرجنسی سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بر وقت طبی سہولیات میسر آسکیں

 

،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز درست طریقے سے خرچ نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بلوچستان غربت اور پسماندگی کا شکار ہوا،جہاں ضرورت نہیں تھی وہاں بے تحاشہ پیسہ لگایا گیا اور جہاں ضرورت تھی  ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا،وزیراعلی جام کمال خان نے اقتدار میں آتے ہی ترقیاتی بجٹ یعنی پی ایس ڈی پی کو درست کیا جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،

 

ترجمان نے کہا کہ ہمیں کراچی کوئٹہ شاہراہ کی اہمیت اور اس پر ہونے والے قیمتی جانی نقصانات کا اندازہ ہو گیا تھا اس لیے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اس شاہراہ کی توسیع کا± منصوبہ منظور کیا،۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.