کوئٹہ: شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایاگیا

ویب رپورٹر

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین  اور شہدائے کربلا کو خراج عقدیت پیش کرنے کے لیے چہلم امام حسین عقید و احترام سے منائی گئی ۔

اس موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی کی فول پروف انتظامات کئے گئے جلوس کے راستے میں تمام دکانوں کو سیل کیا گیا تھا

جلوس عملدار ورڈ پر واقع پنجابی امام بارگاہ سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مری آباد میں بہشت زینب قبرستان پر اختتام پزیر ہوا۔

جلوس میں عزاداروں نے عزاء داری اور نوحہ خوانی کی۔

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صبح نو بجے موبائل سروس بندرہی جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی ۔

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں