سول اسپتال میں تاجروں کے گاڑیوں کی پارکنگ

0

کوئٹہ (بلوچستان 24نیوز ڈیسک )

سیکورٹی کی مد میں پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی کے 68 اہلکاروں کو لگ بھگ 18 لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں ادا کئے جارہے تھے

ملا محض چند اہلکار سیکورٹی پر معمور تھے ایسی صورتحال میں عوام کو ناقص سیکورٹی اقدامات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ،ایم ایس سنڈیمن سول اسپتال

سول اسپتال کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا مصلحتوں سے نکل کر عوام کے مفاد میں سخت فیصلے کرنے ضروری ہیں

مسلسل غیر حاضری پر 9 خاکروب ملازمت سے برخاست کردئیے گئے ہیں جبکہ دیگر مقامات پر تعینات سول اسپتال کوئٹہ کے تمام اہلکاروں کو اصل جائے تعیناتیوں پر طلب

مقررہ وقت پر جائے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے تمام اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

سول اسپتال کوئٹہ میں نجی گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے

اس سے قبل لیاقت بازار کے تاجر اپنی گاڑیاں سول اسپتال کے احاطے میں گاڑیاں پارک کرکے اپنی دکانوں پر مصروف کاروبار ہوتے تھے

اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کوئٹہ میں اصلاحات کا تسلسل جاری رہے گا اور ادارے کو مثالی سرکاری شفاخانہ بنائیں گے

سنڈیمن صوبائی اسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر نجی تحفظاتی ادارے بانڈز سیکورٹی ایجنسی سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا

میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مرکز میں واقع سول اسپتال کوئٹہ میں سیکورٹی کی غیر تسلی صورتحال کے تناظر میں بانڈز سیکورٹی ایجنسی سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا

فعال و پیشہ ورانہ استعداد کار کی حامل سیکورٹی ایجنسی کی خدمات کے حصول کے لئے صاف و شفاف طریقے سے ازسر نو ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.