اخروٹ اور انجیر کو ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

انجیر کو مغز بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہو جاتا ہو تواس کا گودہ منہ میں رکھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔

خشک میواجات کا سردیوں میں استعمال نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ لیکن صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ اگر آپ ان کا استعمال گرمیوں میں بھی کریں گے تو آپ بہترین طبی نتائج حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

انجیر کو جنت کا پھل کہا گیا ہے، انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے، انجیر کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لیے بیش بہا مفید ہے یہ جسم کو فربہ اور چہرے کو سرخ و سپید بناتا ہے۔

انجیر دوسرے پھلوں کی نسبت ایک نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بہ خود ہی گر جاتا ہے اوراسے دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں رہتا۔اگر انجیر کو فریج میں رکھا جائے تو یہ شام تک پھٹ جاتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے خشک کرنا پڑتا ہے، انجیرکو خشک کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے تاکہ یہ جراثیم سے پاک ہو جائے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہو جائے۔

انسانی دماغ کی شکل والا خشک پھل اخروٹ غزائیت سے بھرپور ہوتا ہے یہ وہ غذائی جزو ہے جو دماغ کو صحت بخشتا ہے ، اخروٹ کھانے سے حراروں میں اضافہ ہوتا ہے ۔

اخروٹ کے تیل کی مالش فالج اور لقوہ میں مفید ہے ، سردیوں کے موسم میں اکثر جوڑوں کے درد کی تکلیف رہتی ہے ، دل اور دوران خون کے نظام میں بھی فائدہ مند ہے ، معالج کے مشورے سے اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے ، اس کے علاوہ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دوران حمل ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اس کا استعمال ماں کے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے علاوہ ازیں پیدا ہونے والے بچے کی آنکھوں اور دماغ کے لئے مفید ہے۔ اس کاتیل استعمال کرنے سے سر میں جوؤں اور خشکی سے نجات ملتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.