پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق صدر لیاقت شباب کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کیلئے شباب ہاؤس پہنچ گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پشاور ڈویژن کے سابق صدر لیاقت شباب کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاقت شباب کے بھائی صفدر شباب سے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے لیاقت شباب کے صاحبزادے صفدر شباب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو نے لیاقت شباب کے انتقال پر لواحقین کے صبرجمیل اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔