غفلت برتنے پر کسی بھی اسپتال کا لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان

0

کوئٹہ  سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک قانونی ادارہ ہے۔ بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے پاس سرکاری اور نجی شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو درست اور تکنیکی بنیادوں پر ریگولیٹ کرنے،

بلوچستان کے لوگوں کے لیے محفوظ اور اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے پہلے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے ممبران ڈاکٹر مسعود قادر نوشیروانی، ڈاکٹر فاروق اعظم جان، ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، محمد حسن کاسی، محمد نسیم لہڑی، محمد جلال خان مندوخیل، آغا فیصل، جسٹس (ر) عبدالحمید بلوچ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری، پلاننگ آفیسر ڈاکٹرشاکو سیکشن آفیسر ایڈمن طہور خان شریک تھے۔ بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے اجلاس میں تمام ممبران متفقہ طور پر جسٹس (ر) عبدالحمید بلوچ کو چیئرمین منتخب کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

بلوچستان میں پہلی بار ہیلتھ کئیر کمیشن بنایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد طبی سہولیات کو بہتر بنانا، میڈیکل احتساب اور اتائیت کا خاتمہ ہے۔ صوبے میں سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک قانونی ادارہ ہے۔ بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے پاس سرکاری اور نجی شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو درست اور تکنیکی بنیادوں پر ریگولیٹ کرنے، بلوچستان کے لوگوں کے لیے محفوظ اور اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے بنایا گیا ہے حکومت بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ صحت کی دیکھ بھال میں معیار کو یقینی بنانا آسان نہیں ہے

اور اس کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل شمولیت اور تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ بتانا بے جا نہ ہوگا کہ حکومت بلوچستان، خاص طور پر وزیر صحت اور سیکرٹری حکومت بلوچستان محکمہ صحت بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کو غیر متزلزل تعاون فراہم کرنے کے لیے ُپرعزم ہے۔ غفلت برتنے پر کسی بھی ہسپتال کا لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون اختیارات کمیشن کو سونپ دئیے گئے ہیں جس میں جرمانے بھی شامل ہیں۔بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کو صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری دیکھ بھال کے حق کو تحفظ فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ وہ اتائیت اور دیگر بدعنوانیوں کے خاتمے کے ذریعے تمام قسم کے طبی پریکٹس کے لیے معیارات مرتب کریں، جن میں ایلوپیتھک اور متبادل ادویات (ہومیو پیتھی) شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.