شکیل جان قبیلہ دہوار کے نئے سردار منتخب

0

.قلات ۔۔۔
دہوار قبیلہ کے سربراہ سردار محمد صدیق دہوارانتقال کرگئے تھے ،مرحوم کی رسم سوئم ادا کرکے انکے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ،دعا سادات قبیلہ کے سید آغا عبیداللہ شاہ نے کرائی ،

جس کے بعد بلوچی رسم و رواج کے مطابق انکے فرزند شکیل جان دہوار کو دہوار قبیلے کا سردار منتخب کردیا گیا ، چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی سمیت قبیلہ دہوارکے ملک و رئیس معتبرین نے دستاربندی کی

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت حافظ محمد صدیق نے حاصل کی جس کے بعد رسم کے مطابق سادات قبیلہ کے سید آغا محبوب شاہ نے باقاعدہ نومنتخب سردار شکیل جان دہوار کی دستار بندی کی جس کے بعد باقاعدہ طور پر چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی سمیت قبیلہ دہوارکے ملک و رئیس معتبرین نے دستاربندی کی ،جبکہ دیگر قبائلی سرداران نے انہیں دستار پیش کرکے انہیں سردار منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ،

چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد صدیق دہوار( مرحوم )کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا
وہ ایک شفیق اور محسن تھے تمام اقوام و علاقہ کے عوام کیلئے انکی ہمدردی ،خدمات اور کاوشوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا
دستار بندی کی رسم ہزاروں سالوں سے چلا آرہا ہے ،جبکہ قبائلی نظام کو کچھ نام نہاد وں کی جانب سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہورہی ہے ہمیں اپنے روایات کی پاسداری کرنے چاہیئے
ہمارے قبائلی روایات ہمیں بھائی چارے ،امن اور اتحاداتفاق کا درس دیتا ہے

نومنتخب سردار سردار شکیل جان دہوار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستار بندی کے بعد اب وہ سربراہ کی حیثیت سے ہر طبقہ فکر کے افراد و اقوام کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کر مخلصی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینگے
میرے والد مرحوم صرف ہم سے نہیں بلکہ اس علاقے اور عوام سے جدا ہوا ہے انکی گرانقدر خدمات پر انکو کوئی نہیں بھول سکے گا
ہر حوالے سے انکی خدمت کیلئے حاضر رہوں گا ،میرے لئے تمام اقوام قابل احترام ہے ،جبکہ نوجوان نسل کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ قلم کی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں آگے آئیں

تقریب میں سردار اسداللہ شاہوانی ،سردار عبدالکریم نیچاری ،سردار فاضل محمد جتک ،سردار غلام حسین عمرانی ،سردار نواز علیزئی ایڈوکیٹ،سردار ارشاد بارانزئی ،شہزادہ آغا عبداللہ جان احمدزئی ،میر سہراب خان مینگل ،میر جہانزیب جتک ،میر نوراحمد زہری ،میر یونس نیچاری ،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

میر منیر احمد شاہوانی ،حاجی عزیز مغل ،ملک یوسف دہوار ،ملک ناصر دہوار ،میر ظفر علی نیچاری،احمد نواز بلوچ،میر ممتازشاہوانی ،رئیس منظور دہوار،ڈاکٹر آیت اللہ درانی ،ارباب میر احمد دہوار ،شیر احمد سمالانی ،محمد ابراہیم لانگو،ملک فیصل دہوار ،

ملک نوراحمد دہوار ،سردار ملک منیر کی جانب سے سردار اسد تاجک ،ملک اختر تاجک ،ماما عبدالصمد دہوار،ملک عبدالصمد بنگلزئی ،حافظ نورمحمد ،ٹکری امام بخش دہوار،محمد اشرف دہوار،سجاد دہوار،حاجی رئیس ہدایت اللہ بنگلزئی ،

حسین بخش رئیسانی ،عبدالستار نیچاری،حاجی قادر عمرانی،ارباب افضل دہوار ،میر تاج محمد کلوئی رند،طیب دہوار،ایکسیئن واپڈا سیدآصف شاہ ،سردار بشیر محمدشہی ،میر محمداکبر رودینی ،اسد اللہ نیچاری ،میر منیر میروانی ،منان دہوار،

رئیس عبدالقدوس ،ملک بلال ،حاجی خیر محمد ،حاجی عبدالوہاب دہوار ،سلیم دہوار ،صالح محمد خلجی ،ملک محب دہوار،ملک امین دہوار،ملک وقاص دہوار،ملک آفتاب دہوار ،ملک رشیددہوار ،ملک قدوس خان دہوار،کامران دہوار ،

ندیم رمضان ،کاکا مشتاق ،رحیم بخش علیزئی ،رئیس فقیر محمد علیزئی ،حاجی داد محمد بلوچ،ڈاکٹر خدائے رحیم مغل،میرمبارک خان محمد حسنی کیپٹن خدا بخش دہوار،علی اکبر دہوار،منیراحمد بنگلزئی،وڈیرہ رحیم مینگل ،مجیب الرحمان قمبرانی ،محمد یعقوب دہوار ،ملک علی جان زہری ،ملک کبیر زہری
احمد دہوار ،فرید دہوار ،ملک محمد علی دہوارسمیت سادات قبیلہ قبائلی ،سیاسی ،سماجی ،معتبرین ،ہندو پنچایت کے علا وہ بلوچستان بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.