معاشی اور معاشرتی برائیوں کی بنیادی وجہ کرپشن ہے۔ ڈائر یکٹر نیب بلوچستان مجاہد اکبر بلوچ

0

کوئٹہ:ویب رپورٹر

ایسا معاشرہ جس میں بدعنوانی کا راج ہو وہاں لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محرومی سہنا پڑتی ہے۔ بد عنوانی کے نتیجے میں عوام کو نہ پینے کا صاف پانی میسر ہوتا ہے، نہ خوراک ، نہ تعلیم و صحت کی سہولیات اور نہ ہی نوکریاں ملتی ہے۔

معاشرتی انصاف بھی نا پید ہو جایا کرتا ہے۔ صرف پکڑ دھکڑ سے اذہان کی تبدیلی ممکن نہیں ہے،کرپشن کے خلاف نفرت بیدار کرنا اور عوام کو کرپشن جیسے ناسور کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے تیارکیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر نیب بلوچستان مجاہد اکبر بلوچ ، سابق سیکرٹری بلوچستان ایوب بلوچ اور وائس پرنسپل تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ محمد آصف نے نیب کے زیر اہتمام کرپشن کے معاشرے پر مضمرات کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,652

ڈائر یکٹر نیب بلوچستان نے کہا بدعنوانی معاشی برائی ہونے کے ساتھ معاشرتی خرابی بھی ہے ایسا معاشرہ جس میں بدعنوانی کا راج ہو وہاں لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محرومی سہنا پڑتی ہے۔ پھر نہ پینے کا صاف پانی ہوتا ہے، نہ خوراک ، نہ تعلیمی اور صحت کی سہولیات اور نہ ہی نوکریاں۔ً معاشرتی انصاف بھی ناپید ہو جایا کرتا ہے۔

انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ مجرم کو سزا نہیں دیتا وہاں کی عوام بڑی بے دردی سے مرتی ہے”انہوں نے مزید کہا کہ جب میں بدعنوانی کو معاشی اور معاشرتی نا ہمواریوں کا سبب قرار دیتا ہوں تو میری نظر میں بے روزگاری بڑھتی ہوئی شرح ہو تی ہے.جہاں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں تھامے نوکریوں کے منتظر نظر آتے ہیں۔ بے روزگاری ان کو اکثر اوقات غلط کاموں کی طرف دھکیلتی ہے۔ نتیجتاً وہ معاشرتی برائیوں کا شکار ہو جایا کرتے ہیں۔

ڈائر یکٹر نیب نے کہا قومی احتساب بیورو کے قیام کا مقصد بھی یہی تھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ عوام کی حلال کی کمائی کو لوٹنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے کو واپس کی جائے۔ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے لے کر آج تک اس قومی فریضے کو نبھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

بڑھتی ہوئی شکایات کے ذریعے عوام الناس نے ناصرف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کی بلکہ نیب پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ سابق سیکرٹر ی بلوچستان ایوب بلوچ نے کہا بد عنوانی کے خاتمے کے لئے طلباء کا کلیدی کردار ہے تعلیمی درس گاہوں میں زیر تعلیم نئی نسل نے کل پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ انھوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی دور اندیشی کی بدولت پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب میں بدعنوانی کو ملک کے لیے بدترین خطرہ قرار دیا تھا۔ اور آج ستر برس بعد یہ ثابت ہے کہ بدعنوانی ہی ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.