بلوچستان ،خواتین سے متعلق زیر التواء قوانین کے حوالے سے قانون سازی کی جائیگی ،شکیلہ نوید دہوار

0

نیوز ڈیسک
ومن پارلیمنٹرینز کاکس کے کام میں بہتری لانے کیلئے دفتر کاقیام اورعملہ کی تقرری عمل میں لائی جارہی ہے

اہداف حاصل کرنے کیلئے وومن پارلیمنٹرینز کاکس کے قوانین کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے

جلد بلوچستان میں خواتین سے متعلق زیر التواء قوانین کو بلوچستان اسمبلی میں زیر بحث لا کر مستقبل سے متعلق موثر قانون سازی کی جائے گی

بلوچستان میں بھی خواتین ایک جمہوری معاشرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

بلوچستان وومن پارلیمنٹرینز کاکس کی چیئرپرسن شکیلہ نوید دہوار کی سیکرٹری بلوچستان اسمبلی اور یو این ڈی پی کے نمائندگان سے ملاقات میں وومن پارلیمنٹرینز کاکس کے قوانین سے متعلق طریقہ کار وضح کرنے اور بلوچستا ن اسمبلی کے اسٹریٹجک پلان اور دیگر امورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے وومن پارلیمنٹرینز کاکس کی چیئرپرسن کو تجویز دی کہ وہ قوانین سے متعلق قانونی معاونت کیلئے دو خواتین وکلاء کو بطور اعزازی ممبر نامزد کریں تاکہ وہ قوانین میں ترامیم کیلئے اپنی تجاویز دے سکیں

وومن پارلیمنٹرینز کاکس کا آئندہ اجلاس 14 جنوری بلوچستان اسمبلی میں وومن پارلیمنٹرینز کاکس دفتر میں منعقدہ ہوگا

جس میں چیئرپرسن کو دیگر صوبوں میں وومن پارلیمنٹرینز کاکس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں دیگر صوبوں کے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق قوانین کا ازسرنو جائزہ لیا جائیگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.