پاکستان میں اخبارات کی بندش کی وجہ معیشت نہیں،ٹیکنالوجی ہے،فواد چوہدری

مانیٹرنگ ڈیسک

پاکستان میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا انڈسٹری کو مستقبل کیلئے ریسرچ کرنا ہو گی، پی ایس ایل میں اشتہارات کا بڑا حصہ سپورٹس چینل کو چلا جائیگا میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہو گا۔ پرنٹ میڈیا میں خلا ء کم ہوتا جا رہا ہے

اسلام آباد میں دی میڈیا لیب کی لانچنگ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا خطاب

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا کو ایڈورٹائزنگ ٹول میں شامل کرلیا فیس بک انتظامیہ سے بات کی ہے کہ اپنا آفس پاکستان میں کھولے۔ہماری کوشش ہے کہ اشتہارات کی مد میں پاکستان سے پیسہ باہر نہ جائے ہزاروں بچے میڈیا کی ڈگریاں لے کر مارکیٹ میں آرہے ہیں۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیا کی ہیت تبدیل کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایسٹڈ پریس (اے پی پی )کو ڈیجیٹل سروس آف پاکستان بنانے کا منصوبہ ہے فواد چوہدری کے مطابق اے پی پی میں 80فیصد ملازمین ایسے ہیں جن کو ای میل پڑھنا بھی نہیں آتا اور آئندہ ہم ایسے لوگوں کواکاموڈیٹ نہیں کرسکیں گے میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا انڈسٹری کو مستقبل کیلئے ریسرچ کرنا ہو گی۔ گزشتہ حکومت نے میڈیا بجٹ کو بہت زیادہ بڑھا دیا تھا

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایروس نے پاکستان کی ڈرامہ سیریل ساڑھے 4لاکھ ڈالر میں خریدی ہے۔ اشتہارات کی تعداد میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل میں اشتہارات کا بڑا حصہ سپورٹس چینل کو چلا جائیگا۔ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں