گھر سے بے گھر نورین کو زندگی میں‌ کن مشکلات کا سامنا ہے

0

رپورٹ ۔۔۔ارباز شاہ

 

ہر معاشرے میں لو گ گھریلو حالات اور دیگر مجبوریو ں کے باعث بے گھر ہوتے ہیں اور وہ حالات کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں یہ کسی بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افراد کو جگہ اوررہائش فراہم کرے لیکن بلوچستا ن واحد صوبہ ہے کہ یہاں بے گھر اور عمر رسیدہ افراد کے لئے حکومتی سطح پر کوئی جامعہ حکمت عملی موجود نہیں

حالات کی ستائی 26سالہ نورین کو جب کوئی ٹھکانہ نہ ملا تو اس نے اولڈ ہوم کارخ کرلیا اب وہ اپنے کویہاں محفوظ تصو رکرتی ہیں نورین نے بلوچستان 24کو اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرے شوہر نے معمولی جھگڑے پر گھر سے نکال دیا جس کے بعد میں اپنے گھرآئی اور وہاں تین دن گزارنے کے بعد میری سوتیلی ماں نے مجھے اپنے والد کے گھر سے بھی نکال دیا جس کے بعد میں یہاں اولڈ ہوم آئی اور یہاں مجھے محفوظ پناہ فراہم کردی گئی

بریگیڈیئر عبدالرزاق بلوچ اولڈ ہوم کو انفرادی طور پر ذمہ داری سے چلارہے ہیں اور یہاں میں ساٹھ کے قریب بچیوں کو سلائی کڑائی بھی سکھاتی ہوں۔میں روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کرتی ہوں پانچ وقت نماز ادا کرتی ہوں اور یہاں سٹڈی کے لئے لائبریری کا باقاعدہ بندوبست کیا گیا ہے”۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

نورین کا مزید کہنا تھاکہ”مجھے میرے پانچ سالہ بچے مزمل کی بہت یاد آتی ہے میرے شوہرنے جب مجھے اپنے گھر سے بیدخل کیا تو میرے بچے کو اپنے پاس رکھا اب میری اتنی بساط نہیں کے میں مزمل کو حاصل کروں۔اس اولڈ ہوم میں میرے احساسات کا مکمل خیال رکھاجاتا ہے اور میں یہاں بہت خوش ہوں”۔

بلوچستان بھر میں صرف ایک اولڈہوم ہاوس موجود ہے جسے نجی طور پر چلایاجارہاہے۔اولڈ ہوم کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالرزاق بلوچ نے اس شیلٹر ہوم کو چلانے کی خودساختہ ذمہ داری اٹھارکھی ہے۔یہاں پر عمر رسیدہ عورتیں اور بے گھر عورتوں کے چھت کا بندوبست کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں واحد اولڈ ہاوس کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے مینیجینگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالرزاق بلوچ نے بلوچستان 24 سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ”بلوچستان میں بے گھر اور عمر رسیدہ افراد کے لئے بلوچستان بھر میں یہ صرف واحد اولڈہوم ہے جو بے گھر اور عمر رسیدہ افراد کو شیلٹر فراہم کررہاہے۔

اولڈ ہوم کو چلانے کے لئے ہماری آٹھ رکنی منیجنگ بورڈ ہے۔جو خودساختہ طورپر اس نظام کو چلارہے ہیں۔اور عوام سے اس نظام کو چلانے کے لئے معاونت کے لئے ایک چندہ بکس بھی رکھا گیاہے۔

گھر سے بے دخل اور عمر رسیدہ افراد سے متعلق بریگیڈیئر ریٹائرڈ عبدالرزاق بلوچ کا مزید کہناتھاکہ”کہ وہ پرامید ہیں کہ اولڈ ہاؤس کا یہ نظام بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کیا جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.