بلوچستان ،محکمہ معدنیات کی جانب سے جیو ڈیٹا سینٹر کا قیام

0

رپورٹ۔۔۔۔ میروائس نعیم مشوانی

صوبہ بلوچستان کو معدنیات کے حوالے سے پاکستان کاسب سے زیادہ مالا مال صوبہ تصور کیا جاتا ہے لیکن اس کے برعکس صوبہ کے عوام کو صوبہ کے معدنیات کے حوالے سے لاعلم تھے لیکن اب عوام تک معدنیات کے معلومات کے فراہمی کے لیے محکمہ معدنیات کے جانب سے جیو ڈیٹا سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے

جس کے ذریعے عوام با آسانی ڈیٹا سینٹر میں صوبے کے معدنی زخائیر کے بارے میں تمام معلومات حاصل کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

جبکہ سیکرٹری معدنیات کا کہنا تھا کہ” ڈیٹاسینٹر ملکی اور بین الاقوامی سرما یہ کاروں کے لئے مائینگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکا نات ،مائینگ ایریا کی الاٹمنٹ،سمیت دیگر متعلقہ امور کے بارے میں رہنماء فراہم کرے گاڈیٹا سینٹر کے قیام کا ایک اور مقصد معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے”۔

وزیراعلٰی جام کمال خان کا کہنا تھا “جیو ڈیٹا سینٹر کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔ڈیٹا سینٹر میں مختلف معدنیات کی فعال اور غیر فعال کانوں کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں۔

جبکہ عوامی حلقوں میں صوبائی حکومت کی اس طرح کے اقدامات کو مثبت نظر سے دیکھا جا رہا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.