منتخب نمائندے کیا کرتے رہے ؟بلوچستان اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2008سے تاحال شائع نہ ہوسکی

0

رپورٹ۔۔۔۔۔ محمد ندیم خان

الیکشن میں عوام اپنے ووٹ سے نمائندے منتخب کرتے ہیں جو اسمبلی میں جاکر ان کے حقوق کیلئے کوششیں کرتے ہیں اور مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کرتے ہیں منتخب نمائندوں کی اسمبلی میں کیا کارکرگی رہی بلوچستان میں بھی نمائندوں کی کارکردگی سے عوام بے خبر ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں منتخب نمائندوں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ 2008سے2018تک شائع نہ ہوسکی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

دوسری جانب دیگر صوبوں میں صورتحال مختلف ہے اور پنجاب اسمبلی نے گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی رپورٹ بالترتیب شائع کی ، قومی اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کی اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شائع کی ، اور اس کے بعد دو ہزار تیرہ میں قائم ہونے والی نواز شریف کی حکومت میں اس وقت کے ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ شائع کی ، ایوان بالا یعنی سینٹ کی جانب سے بھی اسی روایت کو برقرار رکھا گیا ہے ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فری اینڈ فیئر الیکشن ( فافین ) کے اسمبلی مینیجر پارلیمانی ریسرچ صلاح الدین نے اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ” کوئی بھی اسمبلی اگر اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع نہیں کرتی تو عوام اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے بے خبر رہیں گے جس کے باعث اچھی اور مثبت رائے عامہ کی تشکیل ممکن نہیں ہوگی

تاہم جب اس اہم معاملے پر سیکرٹری بلوچستان اسمبلی شمس الدین سے موقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ ” اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع کرنا اسمبلی رولز میں نہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.