پاکستان بھارت کے درمیان بہت پیچیدہ توازن کی صورتحال ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

0

مانیٹرنگ ڈیسک

وائٹ ہاوٴس میں چین سے تجارتی مذاکرات کے حوالے منعقدہ تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ممالک میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔بہت سے لوگ مارے گئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ رکے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,652

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہتر کیا ہے اور واشنگٹن اسلام آباد کیساتھ مزید میٹنگز کیلئے بھی اقدامات کریگا انہوں نے کہا کہ حالیہ کم وقت میں تعلقات میں بہتری لائی گئی ہے امریکہ پاکستان کیساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے اقدامات کریگا

انہوں نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد دونوں ایٹمی طاقت ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی خراب ہے

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی کہا ہے کہ جنگ کی خواہش نہیں تاہم کسی جارحیت کوسرپرائز نہیں سمجھیں گے اس دفعہ ہمارا رد عمل مختلف اور حیران کن ہوگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.