کتابوں کے شائقین کی پیاس بجھانے کا گوادر کے ساحل پر انتظام

0

ویب ڈیسک

بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں لیکن پلیٹ فارم اور مواقع نہ ملنے سے یہ صلاحتیں دنیا کے سامنے نہیں آرہی ہیں مصوری ایک ایسا صنف ہے جس میں ایک شخص معاشرے کی عکاسی کرتاہے اور معاشرے کو ایک انداز سے دکھانے کی کوشش کرتا ہے

ٓآرٹ کے فن کے حوالے سے بلوچستان مالا مال ہے یہاں بہت سے گوہر نایاب موجود ہیں جن کی صلاحیتوں کو زنگ لگ رہا ہے

زمین کوچھیر کرنکلا ہوا ہاتھ کتاب تھامے ہوئے ہے یہ کسی جدید اسٹوڈیو کا منظر نہیں بلکہ کتب میلے کامنظر ہے

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کتب میلے آر سی ڈی کونسل میں شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کیا اس موقع پر فاطمہ حسن آصف فرخی واجہ خدا بخش بلوچ صدر آر سی ڈی سی ناصر رحیم بھی ان کے ہمراہ تھے

آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیراہتمام سالانہ بک فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن 7 مارچ سے لیکر 10 مارچ تک جاری رہے گابک فیسٹیول جس میں ملک بھر سے نامور دانش ور، ادیب اور دیگر ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔بک فیسٹیول میں ملک بھر کے علاوہ صوبائی اور مقامی بک سیلرز اپنے اسٹال لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,728

بک فیسٹیول میں علاقائی کلچر کو اجاگرکرنے سمیت مختلف موضوعات پر مباحثے کے پروگرام بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ اس دوران بلوچی اور اردو زبان کے شعری مجموعوں اور دیگر موضوعات پر لکھی گئی متعدد کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی

کتاب دوست افراد کا انتظار بالآخر ختم ہوا۔ شہر گوادر میں کتب میلے آر سی ڈی کونسل میں شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کیا اس موقع پر فاطمہ حسن آصف فرخی واجہ خدا بخش بلوچ صدر آر سی ڈی سی ناصر رحیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کتب میلہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی فاطمہ حسن خدا بخش ہاشم ناصر رحیم سہرابی و دیگر نے کہا کہ کتب میلہ علم اور ادب کے فروغ کے لیئے منعقد کیئے جاتے ہیں۔آر سی ڈی سی بز م فروغ ادب وفن علم و ا دب کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے آر سی ڈی سی کتب میلہ کے تو سط سے کتب کی اہمیت اجا گر کر رہا ہے

مقررین نے کہاکہ ہے آر سی ڈی سی کونسل گوادر چھ دہائیوں سے ادب و ثقافت ،تعلیم و تربیت اور سماجی ترقی کے مختلف شعبوں میں مصروف ہے مقررین نے کہا کہ یہ ادارے کی جانب سے ہرسال منعقد ہونے والا کتب میلہ ایک خوش آئند عمل ہے

کتب میلہ علاقے کی ادبی اور ثقافتی روایات کو جدید رحجانات کے ساتھ پروان چڑھانے ، مکالے کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اہل علم و ادب کی مجلسوں سے فیضیابی کا موقع دینے کا ذریعہ بن چکا ہے کتب میلہ میں ملکی پبلشرز اور بک سیلرز کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ کتب بھی میلے میں دستیاب ہونگی۔ علاوہ ازیں کتب میلے کے دوران کئی نئی کتابوں کی تقریب رونمائی کے پروگرام بھی ہونگے

پسنی تھری ڈی اینڈ سینڈ آرٹ سرکل پسنی کی جانب سے آرٹسٹ ساحل سمندر پر اپنے غیر معمولی تھری ڈی آرٹ کا بھی شاہکار دکھائیں گے۔بک فیسٹیول میں مختصر دورانیے کی فلمیں اور تھیٹرز شو بھی پیش کیے جائیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.