بلوچستان،صاف پانی کی فراہمی سے گردوں کے امراض میں کمی ہوگی،جام کمال

0

ویب ڈیسک

اپوزیشن کاکام حکومت پر تنقید کرنا ہے لیکن بلوچستان کے مفاد میں جو بھی کام ہو اس پر حکومت اور اپوزیشن کو مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے حکومت عوام کے مفاد میں ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں ڈائیلائسز کی سہولیات مہیا کی جائینگی ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا بلوچستان انسٹیٹیوں آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی

وزیراعلیٰ بلوچستان کڈنی سینٹر میں اسکریننگ کے ایک اسٹال کامعائنہ کررہے ہیں

(کڈنی سینٹر) میں فری اسکیننگ کیمپ کے افتتاح کے موقع خطاب

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور عوام کو وبائی ودیگر امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ صحت کے زیراہتمام مختلف پروگرام جاری ہیں،غیر معیاری خوراک اور صاف پانی نہ

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں

ہونے سے بلوچستان کے 60فیصد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے جس سے گردوں کے امراض میں کمی ہوگی اندرون صوبہ جن علاقوں میں ڈائیلائسز کی کمی ہے اس ضرورت کو تمام اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

بلوچستان کے لوگوں میں گردوں کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے جس کااہم سبب شعورکی کمی بھی ہے حکومت نے دستیاب وسائل میں ڈی ایچ کیوز میں صحت کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں صحت کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کینسر اور امراض قلب کے اسپتالوں میں پر بھی تیزی سے

وزیراعلیٰ بلوچستان کڈنی سینٹرکے شعبوں کامعائنہ کررہے ہیں

کام جاری ہے

صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے

کڈنی سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر کریم زرکون نے کیمپ کے انعقاد کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکریننگ کیمپ میں لوگوں کو گردوں

وزیراعلیٰ بلوچستان گردوں کے عالمی دن کے مناسبت سے آگاہی واک میں شریک ہیں

کے امراض سے بچاؤ کی آگاہی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی بلامعاوضہ اسکریننگ بھی کی جارہی ہے،

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں گردوں کے امراض میں اضافہ باعث تشویش ہے جس کی ایک بڑی وجہ شعور کی کمی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کے لئے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈائیلائسز کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے

بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے ذریعہ گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لئے غریب عوام کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اسکریننگ کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے منعقدہ واک میں بھی شرکت کی اور کڈنی سینٹر کے ڈائیلائسز وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اپنے رشتہ داروں کو گردہ عطیہ کرنے والے افراد میں شیلڈ بھی تقسیم کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.