کوئٹہ ،چائے کے کپ کی قیمت 20روپے مقرر

0

ویب ڈیسک

کوئٹہ میں بڑے عرصے کے بعد پرائس لسٹ جاری ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں مقرر کردیں دکانداروں کوپرائس لسٹ کی پابندی کرنے اور اسے دکانوں پر نمایاں چسپاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اگر کوئی دکانداراور ڈیلر پرائس لسٹ کے برعکس اشیاء خورد نوش فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

روزمرہ کے استعمال کے 26اشیاء کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے جبکہ ان کے علاوہ دیگر اشیاء کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل کااعلان نہیں کیا گیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,720

گھی( ڈالڈا )135 روپے کلو، گھی (لوکل برانڈ) 117روپے کلو، خوردنی تیل( لوکل برانڈ) 135 روپے لیٹر، چاول( باسمتی سپر) 122 روپے کلو ،چاول (باسمتی ٹوٹا) 95 روپے کلو، چاول( سیلہ)113 روپے کلو، دال چنا( اعلیٰ کوالٹی) 180 روپے کلو ،دال چنا (درمیانہ) 140 روپے کلو، دال چنا (اوسط درجہ) 120روپے کلو،

سفید چنا 140 روپے کلو ،دال مونگ( صاف دھلی ہوئی) 175 روپے کلو، دال ماش 130 روپے کلو ،دال ماش( اعلیٰ کوالٹی) 240 روپے کلو، دال مسور (صاف دھلی ہوئی) 125 روپے کلو، بیسن (اعلیٰ کوالٹی) 170 روپے کلو، چھوٹا گوشت 650 روپے کلو،بڑا گوشت(بغیر ہڈی )400 روپے کلو, بڑا گوشت) ہڈی والا( 350 روپے کلو،
پکوڑے 200روپے کلو, سنگل روٹیْ/ نان(200گرام) 10روپے، ڈبل روٹی/ نان( 400 گرام )20 روپے ,دودھ پتی چائے فی کپ 20 روپے, سبز چائے فی کپ 10 روپے, قہوہ چائے فی کپ10روپے، دودھ( ڈیری فارم )90 روپے لیٹر، دودھ( شاپ) 95 روپے لیٹر، دہی 100 روپے کلو شامل ہے

چینی کی قیمت اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ بھاؤ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہوگا

عوام سے کہا گیا کہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیا خوردنوش خریدیں اور اگر کوئی دکانداران متعین کردہ قیمتوں کے برعکس اشیائے خوردنوش فروخت کر رہا ہو تو اس کی نشاندہی کریں تاکہ اس کے خلاف پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اگر کوئی دکاندار پرائس لسٹ اپنی دکان میں واضح جگہ پر آویزاں نہیں کرے گا تواسے بھاری جرمانہ اور سزا کا سامنا کرنا ہوگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.