کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں سبی،جعفر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے

زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ کی گئیزلزلے کا مرکز سبی کے شمال مغرب میں 43 کلو میٹر دور تھاگہرائی 16کلو میٹر تھی

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث سبی اور جعفر آباد میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں