نیوز ی لینڈ واقعے میں لاپتہ پاکستانیوں کی فہرست جاری

0

ویب ڈیسک

ترجمان دفتر خارجہ نے نیوز لینڈ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کے بعد لاپتہ 9پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی جن میں ایک شخص اپنے والد والدہ سمیت لاپتہ ہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ نیوزی لینڈ واقعے کے بعد سے ذیشان رضا اپنے والد اور والدہ سمیت لاپتہ ہیں، ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایبٹ آباد کے رہائشی نعیم رشید اور طلحٰہ نعیم بھی لاپتہ ہیں۔ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

دہشت گردی کے واقعے میں ایک زخمی پاکستانی شہری کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی جو حافظ آباد کا رہائشی ہے محمد امین تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں

دوسری جانب نیوز ی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے دائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے جس کو ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم پر قتل کے الزامات عائد ہیں جب کہ دیگر الزامات میں مزید تحقیقات کے بعد چارج کیا جائے گا۔سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹیرینٹ بے حسی سے بیٹھا رہا اس نے ضمانت کے لیے بھی کوئی درخواست نہیں کی۔

نیوز ی لینڈ کے پولیس کے مطابق حملہ آور کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دیا گیا ہے جس کے بعد دہشت گرد کو ساوٴتھ آئس لینڈ شہر کے ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.