کوئٹہ میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ کھدائی پر چھ ماہ کی پابندی عائد

ویب ڈیسک

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور کھدائی پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں چھ ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے سڑکوں کی کٹنگ اور کھدائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے

پابندی کااطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا اعلامیہ میں شہر بھر میں کھائی یا روڈ کٹنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینے اور سڑک کو توڑنے کے بعد اس کی مرمت کے اخراجات بھی ادا کرنے ہونگے جبکہ پابندی کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں