بلوچستان میں زلزلوں کاخطرہ ،بیوٹمز کے اسد نعیم کاسڑکچرل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل

0

ویب ڈیسک

بیوٹمز کے ڈاکٹر اسد نعیم نے سنگ کیون کوان یونیورسٹی ساؤتھ کوریا سے سول انجینئرنگ کے ذیلی شعبہ ”سٹرکچرل انجینئرنگ “ میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

انہوں نے ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کاآغازمارچ 2014میں کیا اورمارچ 2019 میں مکمل کیا جبکہ ڈاکٹر اسد نعیم کی تحقیق پر مبنی پانچ پبلیکیشنز شائع ہو چکی ہیں۔

ڈاکٹر اسد نعیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چونکہ بلوچستان کے متعدد اضلاع ایسے ہیں جنہیں کسی بھی وقت زلزلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس امر کے پیش نظر بلوچستان میں انفرا سٹرکچرل ڈولپمنٹ پر بہت آگاہی اور کام کی ضرورت ہے

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ڈاکٹر اسد نعیم کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بیوٹمز میں قابل اساتذہ کی فہرست میں تیزی سے اضافہ مجموعی طور پر بلوچستان کے تعلیمی منظر میں بہتری لا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.