قمبرانی روڈ پرکچرے کے ڈھیر مکینو ں کیلئے وبال جان

0

رپورٹ: مدثر محمود

کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کاوشوں کے باوجود بعض علاقوں میں کچرے سے مکینوں کی زندگی وبال جان بن گئی ہے

قمبرانی روڈ پر سی این جی اسٹیشن کے قریب کچرے کا ڈھیر عوام کیلئے مسائل پیدا کررہا ہے کچرے کی بدبو رات کے اوقات میں تو قریبی آبادی کیلئے وبال جان بن جاتی ہے دوسری طرف کچرے میں لگی آگ کی چنگاریاں ہیں جو سی این جی اسٹیشن میں کسی بھی وقت آتشزگی کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس کچرے کو اٹھانے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہےں دوسری طرف میٹروپولیٹن کی طرف سے کچرہ جلانے پر پابندی عائد ہے لیکن قمبرانی میں اس پابندی کی کھلے عام خلاف ورزی ہورہی ہے آئے روز یہاں کچرہ جلایا جارہا ہے جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔۔

شہری محمداقبال کا کہنا تھا یہاں میونسپل کمیٹی کوئی کام نہیں کررہا ہے یہاں سکولوں، مسجدوں اور گھروں کے قریب کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں، یہاں نالیاں سارے بند ہےں جس کی وجہ سے بیماریاں پیھلتی ہے بچوں میں دست اور قے کی بیماریاں روز بہ روز بڑھ رہی ہیں

یہاں کسی کسی قسم کی سہولیات نہیں ہے۔ انتظامیہ۔سے درخواست ہے کہ کلی فیروزآباد اور کلی کشگووری سے کچرہ اٹھایا جائے۔ یہاں سے کچرہ اٹھانے والا کوئی بھی نہیں ہے حالانکہ میٹروپولیٹن کے چھ ہزار کا عملہ ہے لیکن وہ صرف شہری علاقوں میں کام کررہے ہیں۔

قمبرانی کا رہائشی ظہور نے بلوچستان24ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہہ کہ یہاں بہت کچرہ پڑا ہوا ہے جس کو جلایا جاتا ہے میٹروپولیٹن کا عملہ کچرہ اٹھانے کا بندوبست کرلے ہم بھی انسان ہیں لیکن ہم جانوروں سے بھی زیادہ گندے ماحول میں جی رہے ہیں

صفائی نصف ایمان ہے کوئٹہ میں صفائی ستھرائی کا کام میڑو پولیٹن کارپوریشن کی زمہ داری ہے کوئٹہ کے نئے ایڈمنسٹر فاروق لانگو نے جب سے چارج سنبھالا ہے صفائی کے مسائل کافی حد تک حل ہورہے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.