پاکستان ایک پرامن ایٹمی طاقت اور حقیقت ہے ،صدر ڈاکٹر عارف علوی

0

ویب ڈیسک

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج ہم ابھرتی ہوئی معاشی قوت کے ساتھ دفاعی لحاظ سے مضبوط اور پر امن ایٹمی طاقت ہیں، دنیا کے تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرتے ہیں،پاکستان ایک حقیقت ہے اور بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہوگا،

ہمیں حالیہ تاریخ میں اپنی قومی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنج دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا، خطے کو امن کی ضرورت ہے، جنگ کے بجائے تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے، ہماری اصل جنگ غربت اور بیروزگاری کے خلاف ہے،

صدر مملکات ڈاکٹر عارف علوی کایوم پاکستان کے موقع پرپریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ سے خطاب

ہم دنیا کی واحد قوم ہیں جس نے اتنی لمبی لڑائی لڑی، جانی و مالی قربانی دی مگر بے پناہ حوصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا، بلاشبہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، اہلیت اور معیار کا کوئی ثانی نہیں، سرحدوں پر وطن کے دفاع کا فریضہ انجام دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

بلاشبہ آپ قوم کا فخر اور وقار ہیں، آپ کی جرات و بہادری اور بہترین حربی صلاحیتوں نے ملک کا ناقابلِ تسخیر بنادیا، آج کی پریڈ پیغام دے رہی ہے کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر دفاع سے غافل نہیں

پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے79ویں یوم پاکستان پر بھر پور دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا ،آزربائیجان کے وزیر دفاع ،بحرین کے آرمی چیف ،ترکی، بحرین ،رومانیہ،چین ،سعودی عرب،سری لنکا اور آزربائیجان کے دستوں نے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی

جو ان ممالک کے ساتھ گہری باہمی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،

پریڈ کے اعزازی مہمان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے فلائی پاسٹ جبکہ ایس ایس جی کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے فری فال جمپنگ کی قیادت کی۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر‘ایف 16اور شیر دل فارمیشن نے افق پر خوبصورت رنگ بکھیرتے ہوئے خوبصورت فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔

79ویں یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ،وزیرپرویز خٹک،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، اراکین پارلیمنٹ ‘غیر ملکی مندوبین‘ سفیروں‘ہائی کمشنروں،پاکستانی فنکاروں،ملکی و غیر ملکی زرائع ابلاغ کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے پریڈ میں شرکت کی۔

پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمدکا اعلان بگل بجا کر کیا گیا جو بگھی میں سوار ہوکر صدارتی حفاظتی دستے کے ہمراہ تقریب میں پہنچے،سلامی کے چبوترے پر وزیر اعظم عمران خان ،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

صدر مملکت نے پریڈ کمانڈر بریگیڈئرنسیم انورکے ہمراہ پریڈ میں شامل پنجاب رجمنٹ ‘فرنٹیئر رجمنٹ ‘نادرن لائٹ انفینٹری ‘پاک بحریہ ‘پاک فضائیہ ‘مجاہد فورس ‘فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ ‘پاکستان رینجرز ‘ پاکستان پولیس ‘ٹرائر ی سروسز لیڈیز ‘ آرمڈ فورسز لیڈز آفیسرز ‘ بوائز سکاؤٹس ‘ گرلز گائیڈ اور ٹرائی سروسز سپیشل گروپ کے دستوں کا معائنہ کیا

جس کے بعد پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ ہوا جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 ، میراج، پی تھری سی اورین، ایف سیون، پی جی سیون، قراقرم ایگل، سیپ 2000، کے ای تھری اواکس سمیت مختلف جنگی اور لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

فضائی مارچ پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کی۔

پاک فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی دی۔ترکی فضائیہ کے طیاروں اور چین فضائیہ کے طیاروں نے بھی ائیر شو میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے فضاء میں پاکستان ددوستی کے رنگ بکھیر دیئے۔

پریڈ میں پنجاب رجمنٹ ‘فرنٹیئر رجمنٹ ‘نادرن لائٹ انفینٹری ‘پاک بحریہ ‘پاک فضائیہ ‘مجاہد فورس ‘فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ ‘پاکستان رینجرز ‘ پاکستان پولیس ‘ٹرائر ی سروسز لیڈیز ‘ آرمڈ فورسز لیڈز آفیسرز ‘ بوائز سکاؤٹس ‘ گرلز گائیڈ اور ٹرائی سروسز سپیشل گروپ کے دستوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے دستے نے بھی اپنے مخصوص انداز میں پریڈ کرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی دی۔ آرمڈکور کا دستہ الخالد ٹینک، ٹی اے ٹی یو ڈی ٹینک، الضرار ٹینکوں پر مشتمل تھا۔ آرٹلری کے بکتر بند، اے پی سیز، آرمی ایئر ڈیفنس، میزائل اور ٹریکنگ ریڈار سسٹم سے لیس ایف ایم 90 ، کور آف انجینئرنگ، کور آف سگنلز کے دستوں نے بھی صدر مملکت کو سلامی دی۔

تقریب میں پاکستان کے جدید ترین نصر میزائل سسٹم، بابر کروز میزائل سسٹم، شاہین I، شاہین II،شاہین IIIمیزائل سسٹم، بغیر پائلٹ طیارے شہپر، براق سمیت دفاعی سامان حرب کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

آرمی ایوی ایشن اور بحریہ ایوی ایشن کے 15کوبرا، ایم آئی 17، پیونک ہیلی کاپٹروں پر مشتمل دستوں نے بھی 300 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے شاندار فضائی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے شاندار فضائی مظاہرے پیش کئے۔

فضاء میں خوبصورت رنگ بکھیرتے اور طیاروں کو آواز سے دوگنی اور کم ترین رفتار سے دائروں میں گھومتے، الٹی پروازوں، ورٹیکل رول بناتے اور تھنڈر ٹرن سمیت مختلف حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کرتے طیاروں کو شہریوں کی خوب داد ملی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.