سپریم کورٹ نے نواز شریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت منظور کرلی

0

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر 6 ہفتوں کے لیے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,652

سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے 8 ہفتوں کے لیے ضمانت کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے 6 ہفتوں کے لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی

کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اعلیٰ عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کی مدت قابل توسیع ہے، اگر ضرورت پڑے تو ضمانت میں توسیع کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کی رہائی کے دن سے چھ ہفتے شمار ہوں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.