سات ماہ میں تیسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

0

سہیل بلوچ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کو فی لیٹر6 روپے، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3,3 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 98 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت117روپے 43 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89 روپے 31پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی

موجودہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا تھا اور اب تک 7 ماہ میں تیسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر کوئٹہ کے شہریوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے ہماری کمر توڑ دی ہے

پہلے ہی سی چیزین مہنگی تھیں اب پیٹرول مہنگا ہونے سے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.