پاکستان خوبصورت ملک ہے ،غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ،فواد چوہدری

0

ویب ڈیسک

پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سیاحتی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، جہلم سمیت ملک بھر میں خوبصورت سیاحتی مقام موجود ہیں،دنیا کے چار بڑے مذاہب پاکستان کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قلعہ روہتاس میں جشن جہلم کے حوالے سے تقریب سے خطاب

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں،جہلم ایک تاریخی حیثیت کا حامل شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، اس کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں، ہم سیاحت کے فروغ کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان میں مذہبی، تہذیبی اور پہاڑوں کی سیاحت کے مواقع موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قلعہ روہتاس جنوبی ایشیا میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے، منگلا فورٹ اور کٹاس راج بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم عظیم تاریخ اور ورثہ سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات سے ملک سیاحت کا مرکز بنے گا۔

تقریب میں بھارتی ہائی کمشنر، کینیڈا کے ہائی کمشنر، مصر کے سفیر اور کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل، دیگر ممالک کے سفیروں، غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.