بلوچستان24کی خبر کا اثر ،ڈاک انام بوستان میں بجلی کی فراہمی کے اقدامات شروع

رپورٹ ۔۔۔برکت زیب

بلوچستان 24ڈاٹ کام کی خبر کااثر ،ڈاک انام بوستان میں دو ماہ بعد بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے

ضلع نوشکی میں دو ماہ بارش کے بعد سیلاب آنے سے بعض علاقون میں بجلی کے پول گرگئے تھے جن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کسی نے بجلی کی بحالی کیلئے اقداما ت نہیں کیے گئے

بلوچستان 24 میں نوشکی کے سرحدی علاقہ ڈاک انام بوستان میں بجلی کے کھمبے گرنے اور دو ماہ سے بجلی منقطع ہونے کی رپورٹ چلنے کے بعد ہائی لیول پر خبر کا نوٹس لے لیا گیا،

بلوچستان بھر میں خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا میں زبردست بحث مباحثہ شروع ہوگئی۔ بلوچستان 24 ویب سائٹس اور دیگر ویب کے سوشل میڈیا کے گروپ میں رپورٹ وائرل ہونے کے بعد عوامی نمائندوں اور بالائے حکام تک پریشر بڑھ گیا۔

جمعرات کے روز بی این پی کے ایم این اے میر محمد ہاشم نوتیزئی نے پارلیمنٹ ہاوس میں ڈاک انام بوستان کے دو ماہ سے بجلی بندش کا معاملہ اٹھایا۔

واپڈا کی جانب سے بجلی کے کھمبے اور دیگر ضروری سامان کوئٹہ سے نوشکی پہنچنے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لئیے روانہ کردی گئی ہے۔ اور بجلی بحالی کے لئیے واپڈا کے ٹیم نے اقدامات شروع کردئیے ہیں

ایکسئین واپڈا حاجی عبدالقیوم بنگلزئی نے بلوچستان 24 کو بتایا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ڈاک انام بوستان کے بجلی کو بحال کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں