بلوچستان حکومت کا خواتین کو کاروبار کیلئے قرضہ دینے کامنصوبہ

0

رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ عبدالکریم

ماس ویمن ریسورسز کے زیراہتمام اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے بینظر پارک میں دو روزہ دستکاری نمائش کا انعقاد کیا گیا نمائش میں بائیس سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے

اسٹالز میں بلوچستان کی خواتین کی ہاتھوں بنی ہوئی مختلف اشیاء نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں نمائش کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ فاروق لانگو نے کیا اس موقعپر فاروق لانگو کا کہنا تھا کہ مجھے دلی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بلوچستان میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے

میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ بلوچستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے لیکن یہاں بہت ٹیلنٹ ہے بس صرف اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے.

سیکرٹری ویمن ڈیلپمنٹ سائرہ عطاء نے اس حوالے سے بلوچستان24ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ” میرے خیال سے اس قسم کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں کیونکہ بلوچستان کی دستکاری کا نہ صرف بلوچستان میں بلکہ دنیا بھر میں اس کی مانگ ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

اس طرح کی سرگرمیوں سے ہماری خواتین کا کام دنیا بھر میں متعارف ہوگا ” سائرہ عطاء کے بقول ویمن ڈیلپمنٹ کچھ اسکیموں پر کام کررہی ہے اور وہ ایک اسکیم فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شروع کررہے ہیں

جس میں کچھ اضلاع کے ہر سینٹر سے دو سو خواتین کو ٹریننگ دیں گے اور اس کے بعد اسے کاروبار کامواد فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکے، ان کے مطابق یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے

سائرہ عطاء کا مزید کہنا تھا کہ ہم خواتین کیلئے کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضہ فراہم کرنے کا پروگرام بھی بنا رہے ہیں.

دو روزہ نمائش کی ارگنائزر مریم صبا چوہدری نے بلوچستان 24ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نمائش کا مقصد امن کی فضا کو فروغ دینا ہے اور دنیا کو یہ بتانا ہے کہ ہم نہ صرف پرامن بلکہ ہنرمند لوگ ہیں

ان کے بقول ” اگر اس طرح کی سرگرمیوں کاتسلسل کیساتھ انعقاد کیا جائے تو میں سمجھتی ہوں خواتین کیلئے کاروبار کیلئے بہترین مواقع ملیں گے اور صوبے کی معشیت میں بہتری آئے گی”

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.