موسمیاتی تغیرات سے آگاہی کیلئے سکاﺅٹس کاتربیتی کیمپ

0

رپورٹ..عبدالکریم
سکاؤٹس کی کیئریئر کونسلنگ،سماجی خدمات اور تاریخ کے حوالے سے آگاہی،ہم آہنگی کے فروغ اور سکاؤٹس کو شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے تربیت دینے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے دنیا کم سے کم متاثر ہو ودیگر ایشوز کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

بلوچستان بوائے سکاؤٹ ایسویسی ایشن کے زیراہتمام پانچ روزہ سکاؤٹس کیمپ کا انعقاد ہوا

کیمپ میں کوئٹہ، لسبیلہ، تربت، پنجگور، جعفر آباد، پشین، خاران اور خضدار سمت دیگر اضلاع کے اسکاؤٹس شامل ہوئے

کیمپ کے دوران اسکاؤٹس کو ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کی تربیت فراہم کی گئی

اس کے علاوہ اسکاؤٹس کو کیرئیر کونسلنگ، سماجی خدمات اور اسکاؤٹنگ کے تاریخ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی

کیمپ کے دوران اسکاؤٹس سے عملی سرگرمیاں بھی کروائی گئی جس کا مقصد ہم آہنگی کو پروان چڑھانا تھا.

اسی طرح اس تربیتی کیمپ کے دوران اسکاوٹنگ کے بین الاقوامی بیج بھی متعارف کروائے گئے جن میں اسکاؤٹ گو سولر بیج جس کا مقصد شمسی توانائی کو فروغ دینا ہے تاکہ آلودگی میں کمی آئے اور موسمیاتی تغیرات سے دنیا کم سے کم متاثر ہو

اور یہ بیج اسکاؤٹ کو تب دی جاتی ہے جب کوئی اسکاؤٹ اس مقصد کیلئے بہتر کام کرے. دوسرا جو اہم بیج متعارف کروایا گیا وہ عالمی ماحولیاتی بیج ہے جس کا مقصد اسکاوٹس کو اپنا اردگرد ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے طرف راغب کرنا ہے

اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرسبز و صاف مہم کو کامیاب بنانا ہے اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے

پانچ روزہ کیمپ کی اختتامی تقریب کے دوران ایجوکیشن افیسر عرفان احمد اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے نمائندے صغیر احمد نے بلوچستان بوائے سکاؤٹ ایسویسی ایسویشن اور صوبائی سیکرٹری، پروگرام منیجر سعد وقاص صوبائی ارگنائزر انس احمد، طلال احمد، شکیل پرویز ڈاکٹر عدیل احمد کے اقدامات کو سراہا اور انھیں خوش آئند کہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.