سنجاوی میں ژالہ باری کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

رپورٹ۔۔۔یوسف ناصر

بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں مئی کے مہینے میں ژالہ باری نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیاشدید اور بڑے سائز کے اولوں نے فصلیں اور باغات تباہ کردئیے

ژالہ باری اتنی شدید تھی کے چند منٹوں میں پہاڑ اور زمین نے سفید چادر اُوڑ لی ژالہ باری اتنے بڑے سائز میں تھے کے کئی بچوں کو زخمی کردیا جبکہ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

شدید ژالہ باری سے سے خورمانی، آڑو بلیک امبر سیب ودیگر پھلوں کے باغات تباہ اور فصلیں تباہ ہوگئیں

سنجاوی کے زمینداروں نے علاقے سے منتخب ایم پی اے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واسا اور خاص کر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور اپیل کی کہ ژالہ باری سے متاثرہ زمیندراروں کا نقصان ہوا زمیندران اب نان شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے

وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر نقصانات کے ازالے کیلئے فوری کمیٹی تشکیل دیکر سروے کرکے ازالہ کریں ژالہ باری اور بارش سے موسم ٹھنڈ ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں