میر عبدالمجید بزبجو کی رحلت ناقابل تلافی نقصا ن ہے

*۔صوبائی وزیر اطلاعات و خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد محترم سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر دلی غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے

اور ان کا کہنا ہے کہ مرحوم میر عبدالمجید بزنجو جیسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے لیئے کم دوسروں کیلئے زیادہ سوچا ہو

انہوں نے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو کی وفات سے ڈسٹرکٹ آواران کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا قابل قدر خدمات سرانجام دینے پر تاریخ میں مرحوم کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا اور انکی انسانیت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

انہوں نے ڈسٹرکٹ آواران سمیت بلوچستان میں عوامی فلاح وبہبود کے لیئے بھرپور جدوجہد کی وہ ایک شفیق بزرگ سیاستدان تھے وہ ایک انتہائی درد دل رکھنے والے عظیم انسان تھے انہوں نے کہا کہ ہم رب العزت سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے بلخصوص ان کے فرزند میر عبدالقدوس بزنجو کو بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دیں اور ہم اس غم میں میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ برابر کے شریک ہیں*

اپنا تبصرہ بھیجیں