زرداری کی گرفتاری،پیپلز پارٹی کا کل یوم سیاہ سندھ میں احتجاج کا اعلان

رپورٹ۔۔۔بلوچستان24

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف کل 11 جون کو یوم سیاہ منانے اور سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل 11 جون کو سندھ بھر کے ضلعی ھیڈکوارٹرز میں کارکنان بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے۔
احتجاج سندھ بھر کے ضلعی ھیڈکوارٹرز میں ہوگا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازعہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتاپاکستان پیپلز پارٹی متنازعہ فیصلوں کے باجود عدالتوں سے ہی اپنی بے گناھی ثابت کرنے پر یقین رکھتی ہے

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازعہ فیصلوں پر پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں موجودہ وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کے خلاف کاروائیاں کرواکر اپنی نااھلی نہیں چھپا سکتی

اپنا تبصرہ بھیجیں