گرفتاری کیخلاف چاغی میں احتجاج،آصف زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،سردار عمر گورگیج

0

رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔ فاروق بلوچ

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چاغی کے زیراہتمام سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج صوبائی نائب صدر میر مولا بخش گورگیج ضلعی عہدیداران میر شاہنواز رئیسانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسہ کیا گیا

ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا جنہوں نے پارٹی کے جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی

جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمرگورگیج نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت کی ملک دشمن پالیسیز کیوجہ سے ملک مہنگائی غربت اور افراتفری کا شکار ہوچکا ہے۔

آصف علی زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے مگر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی تمام تر حربے ناکام ہونگے۔اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں نیب کو گھرکی لونڈی بنادی گئی ہے جو چن چن کر اپوزیشن اور سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کیلیے انتقامی حربے استعمال کررہی ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔

عوامی رابطہ مہم کے زریعے اس نااہل حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے انکا کہنا تھا عین بجٹ سیشن کے دوران آصف علی زرداری کو گرفتار کرنا عوام کش بجٹ سے عوام کا توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے

سردار محمد عمر گورگیج کا کہنا تھا آصف علی زرداری ماضی میں جیل کاٹ چکے ہیں اب انھیں صوبائی خودمختاری کی سزادی جارہی ہے اس وقت آصف علی زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے یہ صرف نا اہل وفاقی حکومت کی نیب گردی ہے جو سیاسی پارٹیز کے قائدین کو نشانہ بنا رہی ہے

اس وقت ملک کی اندر مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مگر افسوس عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت آئے روز عوام کے اوپر مہنگائی کے بم گرارہے ہیں عمران خان کی حکومت چند دنوں کا مہمان ہے اس ملک چلایا نہیں جاسکتا ہے

آصف علی زرداری کی گرفتاری سے پیپلز پارٹی کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگی آج ملک کے کھونے کھونے میں پارٹی کے کارکنان آصف علی زرداری کے لیئے سڑکوں پر نکل چکے ہیں

جلسے سے صوبائی نائب صدر میر مولا بخش گورگیج، صوبائی کونسل کے ممبر سردارزادہ صمد خان گورگیج،حاجی غلام جان حسن زئی، مصطفی مہر، سردارزادہ دودا خان گورگیج نے بھی خطاب کیا ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں ضلع بھر سے کارکنان نے شرکت کیا عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

حاجی غلام جان حسنزی صمدخان گورگیج کامریڈ سید محمد نبی بلوچ مصطفیٰ مہر حاجی عبدلحی یوسفزی حاجی وحید کشانی قبایلی رہنماؤں نواب عبداللہ نوتیزی حاجی محمد علی نوتیزئی کے علاوہ کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی اور جلسے میں شرکت کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.