اٹلی میں انٹرنیشنل کینؤنگ چیمپئن شپ کا انعقاد،پاکستان کی بھی نمائندگی

بلوچستان24رپورٹ

اٹلی کے شہر اورینزو میں (آئی سی ایف) انٹرنیشنل کنیوئنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے کی

چمیپئن شپ میں پاکستان نیشنل کینوئنگ کی ٹیم کے کوچ محمدا سلم کاسی کی قیادت میں شرکت کررہی ہے

جبکہ ٹیم لیڈرسیکرٹری کینو اینڈ کویک فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آف حیات درانی واٹر سپورٹس اکیڈمی حیات اللہ خان درانی ہیں

پاکستان نیشنل کینوئنگ کی ٹیم آئی سی ایف انٹرنیشنل کینوئنگ مقابلے میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کررہے ہیں مقابلوں کے دوران محمد ابوبکر درانی اور فرحان اللہ کاکڑ نے بہتر کارکردگی دکھائی

حیات اللہ درانی کے مطابق محمد ابوبکر درانی اور فرحان اللہ کاکڑ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں تین روزہ چیمپئن شپ میں کئی ممالک کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں

حیات درانی پرامید ہیں کہ پاکستانی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں