کوئٹہ : رپورٹ مرتضیٰ زیب زہری
گزشتہ سال جناح روڈ جس کی حالت بہتر تھی مگر فنڈز کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس کی اکاڑ پچاڑ کی گئی مگر دوبارہ تعمیر کی نوبت نہ آسکی ۔
خستہ حالی کی وجہ سے اس روڈ پر متعدد ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے اور اس سلسلے میں متعدد بار پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر خبر نشر اور شائع کی گئیں مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی
گزشتہ روز نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جب شہر کا اچانک دورہ کیا تو شہریوں نے جناح روڈ کی خستہ حالی کا رونا رویا ۔
وزیر اعلیٰ نے موقع پر ہی روڈ کی فوری تعمیر کے احکامات جاری کئے ۔ مگر شہریوں کا یہ خیال تھا کہ یہ احکامات بھی سابقہ حکومت کے دور میں کئے جانے والے وعدوں کی طرح وفا نہ ہونگے ۔
مگر حیران کن طور پر اگلے روز ہی اس حکم پر عمل درآمد شروع ہوگئی اور مزدور سڑک کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں صفائی کرتے نظر آئیں۔
دریں اثناء ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی نے بھی تعمیر و مرمت کے کام کا معائینہ کیا اس دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مرمت کا کام فوری طور پر تکیمل تک پہنچانے کا حکم دیا ۔
حکومت کے اس اقدام سے کوئٹہ کے شہری خوش ہیں اور انہوں نے دیگر غیرفعال منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے