عام انتخابات میں ہماری پارٹی بھر پور انداز میں حصہ لے گی پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،نوابزادہ میر ظفر زہری
کوئٹہ ،ویب رپورٹر
بی این پی عوامی کے رہنماء اور سابقہ وزیر داخلہ نوابزادہ میر ظفر زہری نے کہاہے کہ عام انتخابات میں ہماری پارٹی بھر پور انداز میں حصہ لے گی پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے مایوس کن سیاستدان ایسی افواہیں پھیلارہے ہیں جس سے تاثر ملتا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات اور عام انتخابات شاہد مقررہ وقت پر نہ ہوں در حقیقت شاہد یہ وہ لوگ ہے جو عام انتخابات میں حصہ لینے سے گھبرارہے ہیں اور انکو اپنی ناکامی نظرآرہی ہے ۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے لوگوں اوراین این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہم عام انتخابات میں اپنے اتحادیوں سے ملکر حصہ لینگے اور حکومت بھی اتحادیوں سے ملکر بنائیں گے اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے کام کیلئے کام کرنے ہونگے انہیں سبز باغ نہیں دیکھائے جاسکتے بلوچستان کے عوام باشعور لو گ ہے اور انہیں پتہ چل گیاہے کہ کونسی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لے کر اور کامیابی کی صورت میں انکے مسائل حل کرے گی سابقہ دور میں صرف عوام سے وعدے کئے گئے میرے حلقہ انتخاب کو نظرانداز کیا گیا اور عوام کے مسائل حل نہیں کئے گئے ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے مسائل زیادہ ہے امید ہے کہ ہم اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔